آٹے کی قیمت میں ستمبرکے دوران 14 فیصد کمی ریکارڈ
10-08-2023
(ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران آٹے کی قیمت میں 14 فیصد کمی ہوگئی اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبرمیں ملک میں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے، اگست میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت2823.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں اسلام آباد میں 20 کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2935.45 روپے، راولپنڈی 2921.97 روپے، گوجرانوالہ 2776.36، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2762.41 روپے، فیصل آباد2682.53 روپے، سرگودھا 2779.73 روپے اور ملتان میں 2705.00 روپے رہی۔ اسی طرح بہاولپور2773.33 روپے، کراچی 3 3018.41 روپے، حیدرآباد3016.39 روپے، سکھر2742.01 روپے، لاڑکانہ 2849.63 روپے، پشاور2765.12 روپے، بنوں 2722.47 روپے، کوئٹہ 7 2797.33 روپے اورخضدارمیں 2931.54 روپے ریکارڈ کی گئی ۔