نوازشریف نے لندن میں دو روز قیام بڑھا دیا

10-08-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے اور وہ مزید دو روز لندن میں گزاریں گے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، بعد ازاں 14 اکتوبر کو امارات اور 21 اکتوبر کو نجی فلائٹ سے شام 6 بجے لاہور پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں 19 اکتوبر کو درخواست دائر کی جائے گی۔