سبزیوں کی مہنگائی برقرار، برائلر گوشت 10 روپے سستا

10-08-2023

(لاہور نیوز) سبزیاں مہنگی ہونے کا رجحان برقرار ہے، ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ، برائلر گوشت کا نرخ 10 روپے کم ہو گیا۔

شہر لاہور میں سبزیوں کی مہنگائی برقرار ہے، ٹماٹر کے نرخ میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 120 روپے کلو مقرر ہوا تاہم مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ آلو کے نرخ میں دو روپے اضافہ ہو گیا۔ آلو کا سرکاری نرخ 87 روپے فی کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں آلو 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔  پیاز کا سرکاری نرخ کم ہو گیا، پیاز کا سرکاری نرخ 5 روپے کمی سے 105 روپے کلو ہو گیا لیکن مارکیٹ میں پیاز 120 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ لہسن 550 اور ادرک 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔  پھول گوبھی 180 روپے اور بند گوبھی 150 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ مٹر 500، بھنڈی اور کریلے 160 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔ برائلر گوشت کا نرخ 10 روپے کم ہو گیا۔ برائلر گوشت کا نرخ 512 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 304 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔