کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بڑا ٹاکرا: میزبان بھارت اور آسٹریلیا میں جوڑ پڑے گا

10-08-2023

(لاہورنیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آج بڑا ٹاکرا ہوگا، میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔

چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی تماشائیوں کو اپنی ٹیم سے جیت کی بہت اُمیدیں وابستہ ہیں لیکن اُن کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔ بھارت کیلئے تشویش کی خبر یہ ہے کہ اُن کےنوجوان اوپنر شُبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوسکے اور اس میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے۔ دوسری طرف آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہیں۔