فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے لاہور ہائیکورٹ کے 5 افسران کی خدمات مانگ لیں

10-08-2023

(ویب ڈیسک) فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے تین برس کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ جوڈیشل افسران کی خدمات مانگ لیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ہائیکورٹ کے افسروں کی ڈیپوٹیشن پر خدمات مانگی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ہدایت علی شاہ نے جوڈیشل افسروں کی خدمات کے لئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد عامر منیر ، ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی اور ندیم احمد سہیل کی 20 ویں سکیل میں خدمات فراہم کی جائیں۔ ایڈیشنل سیشن جج جھنگ رائے محمد خان کی بھی 20 ویں سکیل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سول جج شازیہ منور مخدوم کی 19 ویں سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی خدمات فراہم کی جائیں۔