لاہور ہائیکورٹ کے ججز یونیورسٹیوں کے ممبر سنڈیکیٹ اور ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر
10-07-2023
(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو یونیورسٹیوں کے ممبر سنڈیکیٹ اور ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس شجاعت علی خان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور جسٹس علی باقر نجفی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سنڈیکیٹ رکن ہونگے، جسٹس مس عالیہ نیلم لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور جسٹس عابد عزیز شیخ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا ممبر سنڈیکیٹ لگایا گیا ہے، جسٹس صداقت علی خان مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا کو گورنمنٹ کالج لاہور میں ممبر سنڈیکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس فیصل زمان یونیورسٹی کالج لاہور کے ممبر آف گریجویٹ سٹڈیز کمیٹی مقرر، جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس چودھری اقبال کو ڈیپارٹمنٹ آف لاء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا ممبر آف سٹڈی مقرر کیا گیا، جسٹس شاہد کریم لمز یونیورسٹی کے ممبر بورڈ آف ٹرسٹی مقررکر دیئے گئے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا اور جسٹس شہرام سرور چودھری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ممبر آف سنڈیکیٹ مقرر کر دیئے گئے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نیشنل کالج آف آرٹس اور جسٹس سرفراز ڈوگر نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ممبر سنڈیکیٹ ہوں گے۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا ممبر بورڈ آف گورنر مقرر کر دیا گیا۔