کراچی انڈر 19 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

10-07-2023

(لاہور نیوز) کراچی انڈر19 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیمیں کراچی میں ان ایکشن ہوں گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم منگل کی رات ہوٹل میں رپورٹ کرے گی، پاکستانی ٹیم کے دو روزہ ٹریننگ کیمپ کا بھی شیڈول جاری ہو گیا ہے ۔سیریز میں ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچ شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق 15 سے 18 اکتوبر چار روزہ میچ، پہلا ون ڈے 22، دوسرا 24 تیسرا ون ڈے 27 اکتوبرکو ہو گا۔شیڈول کے مطابق 29 اکتوبرکو چوتھا اور 31 اکتوبر کو پانچواں ون ڈے کھیلا جائے گا۔