نوازشریف کی واپسی: ن لیگ کا کل بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل، مریم نواز خطاب کریں گی

10-07-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے 21 اکتوبر سے قبل بڑے پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن نے اتوار کو حلقہ 135 میں جلسے کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبے  پر پنڈال سجا لیا، پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا، جلسے کے لئے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔ مریم نواز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔