بارہویں نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب، ترکیہ قونصل جنرل کی شرکت

10-07-2023

(لاہور نیوز) بارہویں نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب ہوئی۔ ترکیہ قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والی تقریب میں ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ پاکستان بھر سے 19 ٹیموں نے نیشنل ریسکیو چیلنج میں حصہ لیا۔ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ہمارے جوان ہر وقت کسی بھی قسم کی مصیبت سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ریسکیو چیلنج میں حصہ لینے والے اور فاتحین نے ایونٹ کے انعقاد کو خوب سراہا۔ جیتنے والوں کو ٹرافی اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا۔