سردیوں کا باقاعدہ آغاز نومبر سے ہو گا، محکمہ موسمیات

10-07-2023

(لاہور نیوز) دن گرم اور راتیں ٹھنڈی محسوس ہونے لگیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کا باقاعدہ آغاز نومبر سے ہو گا۔

موسم کی کیفیت بدلنے لگی۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں تاحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کا باقاعدہ آ غاز نومبر سے ہو گا۔ دوسری جانب بارشیں نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے آلودگی میں اضافہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دیں۔