شہر کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹ پوائنٹس بند ہونے کا انکشاف

10-07-2023

(لاہور نیوز) شہر کے چار لاکھ 60 ہزار سٹریٹ لائٹ پوائنٹس میں سے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد پوائنٹس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نئی سٹریٹ لائٹس کے لئے فنڈز بھی جاری نہ ہو سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شاد باغ ، عامر روڈ ، چائینہ سکیم ، گجر پورہ اور بند روڈ سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں۔ گڑھی شاہو ،علامہ اقبال روڈ ، قلعہ گجر سنگھ ، اسلام پورہ اور سنت نگر کے علاقے بھی شامل ہیں۔ شالامار ، باغبانپورہ ، ٹاؤن شپ ، سکیم موڑ اور سبزہ کے متعدد علاقوں میں بھی سٹریٹ لائٹس نہیں ہیں۔ کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود الیکٹرک سیفٹی کِٹس نہ خریدی جا سکیں۔ ناکارہ لائٹس کو ٹھیک کرنے والے 400 الیکٹریشنز کی جان غیرمحفوظ ہو گئی۔ 7ماہ میں  20 الیکٹریشن دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے ہسپتال جا چکے ہیں۔ عزیز بھٹی زون، راوی، واہگہ زون سٹریٹ لائٹس گاڑیوں سے تاحال محروم ہیں۔ 3 گاڑیاں ہیڈکوارٹر ، 4 گاڑیاں مختلف زونز میں جبکہ دو گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ افسران کو اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھانی ہو گی۔ سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دے دی ہیں۔