نگران پنجاب حکومت کا رواں مالی سال میں ہی ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

10-07-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ہی ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

شہر میں 900 کلومیٹر طویل مرکزی اور رہائشی علاقوں کی شاہراہوں کو مرمت کی ضرورت درکار ہے۔ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023 تک کا بجٹ پیش کیا گیا۔ اب نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایل ڈی اے کی آئندہ بجٹ میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے 7 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ رائیونڈ روڈ، فیروز پور روڈ سمیت 114 سڑکوں کی مرمت کا پلان بنایا گیا۔ ایل ڈی اے نے گرانٹ ان ایڈ کے تحت فنڈز کی استدعا کی ہے۔ رواں اور گزشتہ مالی سال میں بھی ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے 5 ارب سے زائد کا قرض لیا۔