نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے

10-07-2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے۔ دبئی سے چین اور قطر جانے کا بھی امکان ہے۔ وہ 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے اور شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے۔ ان کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے 4 بجے تک مینار پاکستان پہنچیں گے۔ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے 19 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ حفاظتی ضمانت ملنے پر نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مینار پاکستان پہنچیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی طرف سے استقبال کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں ہیں۔ 10 ہزار شرٹس تیار کروائی گئیں ہیں جن پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کروائی گئی ہے۔