محمد رضوان نے سعود شکیل کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

10-07-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سعود شکیل آنے والے دنوں کا سٹار ہوگا۔

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے اس میچ کے دو ٹاپ سکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں محمد رضوان نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ جیت ہمارے لیے بڑی ضروری تھی، یہ کانفیڈنس ہمیں آگے آنے والے میچز میں کافی کام آئے گا، مجھے جہاں رنز بنانے کا موقع ملتا ہے وہاں رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں، پھر چاہے وہ پہلی گیند ہو یا دوسری اس کی ٹینشن نہیں لیتا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے کہا سب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ابھی ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم نہیں کر رہا، پچھلے ایک دو سالوں سے ٹاپ آرڈر کی پرفارمنس کی وجہ سے نمبرون بنے تھے، جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کر رہا تو شاید اللہ تعالیٰ نے یہ ٹیسٹ کرنا تھا مڈل آرڈر کو۔                       سعود شکیل سے متعلق رضوان نے کہا سعود جس محنت سے آیا ہے وہ اپنی محنت اور فٹنس کو برقرار رکھےگا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کا سٹار ہوگا، سعود کی گیم سے اویئرنس مجھے اچھا لگا، جیسے سعود نے آف اسپنر کو نکل کر چوکا مارا اس کو دیکھ کر لگا کہ سعود کی گیم اویئرنس بھی اچھی ہے۔ میں تھوڑا نروس تھا: سعود شکیل مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا، تھوڑا نروس تھا، جب میچ شروع ہوجاتا ہے اور آپ میدان میں جاتے ہیں تو پھر سب چیزیں بھول جاتے ہیں، جب آپ کے اوپر کے وکٹ جلدی گر جاتے ہیں تو پریشر تو ہوتا ہے، میری کوشش تھی کہ پازیٹو کرکٹ کھیلوں۔ سعود نے کہا دو چار مہینے سے اپنے سکلز پر کام کر رہا تھا، کوشش تھی کہ وہ سکلز گراؤنڈ میں جا کر دہراؤں، کافی خوش ہوں کہ جن سکلز پر کام کیا وہ ویسے ہو رہا ہے،زیادہ کام ذہنی طور پر تیار ہونا ہوتا ہے کہ آپ ذہنی طور پر چیزوں کو کیسے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا رضوان سینئر پلیئر ہیں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔