نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کیلئے تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں

10-07-2023

(لاہور نیوز) نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کیلئے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ 10 ہزار شرٹس تیار کر لی گئیں جن پر نواز شریف کی تصویر پرنٹ کروائی گئی ہے۔

سابق ایم پی اے ن لیگ عنیزہ فاطمہ نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سپیشل شرٹس اور کیپس تیار کروائی ہیں۔ شرٹس کے اوپر نواز شریف کی تصویر اور ن لیگ کا لوگو پرنٹ کیا گیا ہے۔ رہنما ن لیگ عنیزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔  ٹیم کے ممبران کی جانب سے استقبال کے لئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔