سبزہ زار میں نوجوان نوید کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

10-07-2023

(لاہور نیوز) سبزہ زار میں نوجوان کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا۔ مقتول نوید کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

کچھ عرصہ پہلے دو موٹر سائیکل سواروں نے نوید نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ لواحقین نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 6 سال پہلے کی لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے نوید کو قتل کیا گیا۔