سی آئی اے ڈیفنس پولیس کی کارروائی، 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

10-07-2023

(لاہور نیوز) سی آئی اے ڈیفنس پولیس کی ڈکیت گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نثار عرف شارو بٹ، عمیر عرف عمیری، صداقت ، زین اور صفدر شامل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے ڈیفنس آفتاب احمد کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے، موبائل فونز ، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے  ڈکیتی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف  ہوا ہے۔ ملزمان پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کر کے لوگوں کا قیمتی مال لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ایس پی آفتاب احمد کی طرف سے ڈی ایس پی، سی آئی اے چوہنگ اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔