آئی سی سی ورلڈکپ کا چوتھا میچ، سری لنکا اور جنوبی افریقا آمنے سامنے

10-07-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں آج سری لنکا اورجنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ہماچل پردیش میں جاری ہے جبکہ آج کا دوسرا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکن کپتان نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لئے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہو گی بڑا ہدف دیکر حریف کو پریشر میں لائیں۔