بڑھتی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونیفارم تک بھی پہنچ گئے

10-07-2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کی یونیفارم تک بھی پہنچ گئے، مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے پنجاب پولیس رواں مالی سال میں صرف ایک یونیفارم کی خریداری کر سکے گی۔

رواں سال لاجسٹک برانچ نے دو یونیفارم کی خریداری کرنا تھی لیکن یونیفارم کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہونے کی وجہ سے فنڈز کم پڑ گئے۔ دو سال پہلے پنجاب پولیس نے ایک یونیفارم 2200روپے میں خریدا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب وینڈر ایک یونیفارم کے لیے 5 ہزار سے زائد کا ریٹ مانگ رہا ہے۔ فورس کے لیے رواں سال اب ڈیڑھ لاکھ یونیفارم خریدنا ہو گی۔ دوسری یونیفارم کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت سے دوبارہ فنڈز مانگے جائیں گے۔ لاجسٹک برانچ ایک سال کے بعد اہلکاروں کے لیے دو یونیفارم کی خریداری کرتی ہے لیکن قیمتیں بڑھنے سے دو یونیفارم کی خریداری اب ناممکن ہوگئی ہے۔