پولیس اہلکاروں اور اہلِخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری

10-07-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا نے کی۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں اور اہلِخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ ٹریفک وارڈن محمد وسیم ارشد کو بیوی اور بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر مختار حسین مرحوم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ اے ایس آئی محمد اسماعیل کو کندھے کی سرجری کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدام جاری رکھنے کا حکم دیا۔