ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے مثبت ثمرات، مہلک حادثات میں واضح کمی

10-07-2023

(لاہور نیوز) ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے مثبت ثمرات سامنے آنے لگے۔ مہلک حادثات میں واضح کمی آئی۔

2023 میں اب تک 280 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے 71 قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔ رواں سال 50 ہزار سے زائد حادثات میں موٹرسائیکلسٹ بالواسطہ یا بلاواسطہ متاثر ہوئے۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق رواں سال 20 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، بڑھتی آبادی اور گاڑیوں کی تعداد میں ہوش رُبا اضافے کے باوجود قیمتی جانوں کا تحفظ قابلِ تحسین ہے، قیمتی جانوں کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر زیروٹالرینس پالیسی ہے، ہیلمٹ چالان سے بچنے کے لئے نہیں بلکہ جان بچانے کیلئے پہنا جائے۔