روپے کی قدر میں اضافہ : گاڑیوں کی قیمتیں 5 لاکھ روپے تک گر گئیں

10-07-2023

(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک گر گئی ہیں۔

پاکستانی کار ساز کمپنی لکی موٹرز کارپوریشن، جو کہ جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کِیا موٹرز کی مقامی  پارٹنر ہے، نے اپنی مختلف ماڈل اور ویریئنٹ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 6 اکتوبر 2023 سے ہوگا۔ ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ایک ایسی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ براہ راست ان کے فائدے کے متعلق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی کرنسی کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھتی قدر کے تناظر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے۔