حرام تعلقات سے بچنے اور مذہبی زندگی گزارنے کیلئے شادی کی: حرا خان
10-07-2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے حرام تعلقات سے بچنے اور مذہبی زندگی گزارنے کیلئے شادی کی۔
حرا خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے شوہر اداکار ارسلان خان کے ساتھ شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی پیشہ ورانہ زندگی میں کوئی بوجھ نہیں بنتی اور نہ ہی اس سے رکاوٹ سامنے آتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر تم نے شادی کر لی تو کوئی بڑا برانڈ تم سے معاہدہ نہیں کرے گا اور انڈسٹری میں تمہاری اہمیت کم ہو جائے گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کوئی حرام تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھیں اور مذہبی طور پر ایک صاف ستھری زندگی گزارنا چاہتی تھیں اسی لئے میں نے جلد شادی کا فیصلہ کیا۔