عروا اور فرحان سعید نے مداحوں کو ’’خوشخبری‘‘ سنا دی

10-07-2023

(ویب نیوز) پاکستان شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ عروا حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی شادی کو سات سال ہوگئے۔7سال کے بعد دونوں نے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے۔

فرحان سعید اور عروا حسین کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں کی  جاتی رہی ہیں کہ دونوں کی طلاق ہوچکی ہے اور یہ الگ الگ رہتے ہیں تاہم اب وہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ جوڑے نے مداحوں کے کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔   عروا حسین نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب ہم 3 ہیں ماشااللہ۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز کی بڑی شخصیات کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ چل نکلا ،ہر کوئی جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتا نظرآیا۔     اس کے علاوہ عروا کی چھوٹی بہن ماورا حسین نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا ماشااللہ، اداکارہ کنزا ہاشمی ،صبورعلی،زرا نورعباس سمیت دیگر نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ عرواحسین اور فرحان سعید کی مئی 2016 میں شادی ہوئی تھی۔