9مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز: خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
10-07-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی ضمانت کی دو درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔ عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کررکھے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔ خدیجہ شاہ کی ایک درخواست ضمانت عسکری ٹاور حملہ تھانہ گلبرگ کے مقدمے میں دائر ہے۔ دوسری درخواست ضمانت جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں دائر ہے۔