ورلڈ کپ: آج افغانستان کا مقابلہ بنگلا دیش، سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی

10-07-2023

(لاہور نیوز) انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

عالمی ایونٹ کےتیسرے میچ میں صبح دس بجے افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ایونٹ کا چوتھا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرا میچ حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرایا ۔