شہر لاہور میں پندرہ روزہ ”لہور لہور اے“میلہ سجانے کا فیصلہ

10-06-2023

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں بڑی ثقافتی سرگرمیوں کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ پندرہ روزہ ”لہور لہور اے“میلہ سجے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ”لہور لہور اے“ میلے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میلے میں عوام کی تفریح کے بڑے پروگرام ہوں گے۔ تاریخی مقامات پر تقریبات کا انعقاد ہو گا۔ کھیل، موسیقی، آرٹ، ادب اور دیگر تقاریب میں عوام کی دلچسپی کے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ میوزک کنسرٹ، تھیٹر، پپٹ شو اور آرٹ کی نمائش میلے کا حصہ ہیں۔  18بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان ڈرامے ، اداکاری کے مقابلے ہوں گے۔ الحمرا ہال میں 7 روزہ کتب میلہ سجے گا۔ اس کے علاوہ نیزہ بازی، کبڈی سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ ڈرون لائٹس ، لیزر شو کی رونقیں جیلانی پارک میں لگیں گی۔ کھابے کے سٹالز بھی سجیں گے۔ لاہور کی منتخب سڑکوں کی لائٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی ثقافتی میلے میں مدعو کیا جائے گا۔