عبوری حکومتوں کے پاس انتخابات کرانے کے سوا کوئی مینڈیٹ نہیں، حسن مرتضیٰ

10-06-2023

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے عبوری حکومتوں کے پاس انتخابات کرانے کے سوا کوئی مینڈیٹ نہیں۔

پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا یہ ملک الیکشن کے سوا باقی سب چیزوں کے لیے تیار ہے، عبوری حکومتوں کے پاس انتخابات کرانے کے سوا کوئی مینڈیٹ نہیں، سیاسی اختلافات کے باوجود پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ شہباز شریف کی بات سے لگتا ہے کہ شاید نواز شریف اب 21 اکتوبر کو ملک واپس نہ آ سکیں۔ رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جو پارٹیاں الیکشن التواء کرانا چاہتی ہیں وہ بھول کا شکار ہیں، ہم کوئی عسکری قوت نہیں آئینی حق کے تحت احتجاج کی طرف جائیں گے۔