محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی اضافی آمدنی کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی

10-06-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی اضافی آمدنی کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی۔ کمرشلائزیشن کی مدد سے اضافی آمدنی حاصل کی جائے گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد کی زیر صدارت روڈا کی جانب سے تیار کئے جانے والے ٹرانسپورٹیشن پلان کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو سٹیشنز کی برینڈنگ اور ری نیمنگ بھی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے سی بی ڈی پنجاب کو کلمہ چوک میٹرو سٹیشن کے برینڈنگ رائٹس خریدنے کی دعوت دیدی۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم مراد کا کہنا تھا پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام اب میٹرو بسوں اور اورنج لائن ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین عام آدمی کی سواری ہے۔ بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔