پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں انعامی چیک تقسیم

10-06-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی پر انعامی رقم دے دی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کے دوران انٹرنیشنل بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن ورلڈ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی۔ ذکا اشرف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی اور آفیشل کو تین، تین لاکھ روپے کا چیک دیا، برمنگھم میں ہونے والے گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے کھلاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کرکے بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔