پاکستان کرکٹ بورڈ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی فائنل، انضمام الحق سربراہ مقرر

10-06-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینئر اور جونیئر ٹیم کی سلیکشن کمیٹی فائنل ہو گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینئر اور جونیئر ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق ہونگے۔ سینئر سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی میں جاوید حیات، نوید لطیف، ثناء اللہ، محمود حامد اور محمد سلمان شامل ہیں۔