گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں’’ بہتر مستقبل کیلئے ذمے دار قیادت‘‘پر سیمینار

10-06-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا موضوع ’’ بہتر مستقبل کے لئے ذمے دار قیادت‘‘ تھا۔

سینئر رہنما مسلم لیگ نون شائستہ پرویز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں جہاں بھی پہنچیں غرور پیدا نہ ہونے دیں، مجھے فخر ہے ، میں اس پارٹی کی سیاسی ورکر ہوں جس نے اپنا ہر وعدہ پورا کیا، جس شخص نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ، آج رب نے اسے سرخرو کیا، ووٹ ڈالتے وقت ایک لمحہ ہوتا ہے جس سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے، اپنے اندر شعور پیدا کریں کیونکہ یوں ہی معاشرے میں لیڈر پیدا ہوں گے، ہم نے مل کر اپنے ملک کا مستقبل روشن کرنا ہے۔ سیمینار میں ڈائریکٹر کالجز محمد زاہد میاں اور پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید بھی شریک ہوئے۔