مہنگائی ٹرین کی رفتار مزید تیز، پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے

10-06-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی ٹرین کی رفتار مزید تیز ہو گئی۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ سبزیاں اور پھل بھی پہنچ سے باہر ہیں۔

پولٹری مصنوعات کے دام ایک بار پھر بے لگام ہو گئے۔ برائلر مزید 12 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 527 روپے تک جا پہنچی۔ فارمی انڈے ایک روپیہ اضافے سے 302 روپے فی درجن ہو گئے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی کر دی گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 140 ، لہسن ہرنائی 620 ، ادرک 1600 روپے فی کلو ہے۔ آلو 120 ، پالک 70 ، مٹر 580 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب350 ، انار 800 اور آم 400 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کیلے 180 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی پر عوام پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے مہنگائی برداشت سے باہر ہو چکی ہے۔ انتظامیہ گرانفروشی پر قابو پانے میں بھی ناکام ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر کہیں عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔