سیلز ٹیکس میں چوری کو روکنے کیلئے جدید ترین تکنیک کا استعمال کیا جائے گا
10-06-2023
(لاہور نیوز) سیلز ٹیکس میں چوری کو روکنے کے پیش نظر جدید ترین تکنیک اور آئی ٹی کا استعمال کیا جائے گا۔
ٹیکس دہندگان کے بارے سیلز ٹیکس کی جامع معلومات اکٹھی کرنے کے لئے پی آر اے نے منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کاروباری یونٹس میں ویڈیو ویجیلنس شروع کر دی گئ۔ ٹیکس کے دائرہ میں شامل تمام کاروباری یونٹس میں مانیٹرنگ کے لئے کیمرہ نصب کیا جائے گا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی ویڈیو ویجیلنس کی مدد سے تمام کاروباری یونٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کرے گا۔ ویڈیو ویجیلنس شروع کرنے کا مقصد سیلز ٹیکس کے حوالے سے ادائیگی بارے تمام تر معلومات حاصل کرنا ہے۔ کاروباری یونٹس میں کیمرے نصب مختلف مراحل میں کیے جائیں گئے۔ پہلے مرحلے میں بڑی ریسٹورنٹس سیمت دیگر کاروباری یونٹس میں کیمرے نصب کیے جائیں گئے۔