لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، 643 افراد پکڑے گئے

10-06-2023

(لاہور نیوز) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 643 بجلی چور پکڑے گئے ، 360 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے۔

22کمرشل، 2 انڈسٹریل، 12 زرعی اور 607 گھریلو کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو ٹیموں نے بجلی چوری میں ملوث کنکشنز منقطع کر دئیے۔ بجلی چوروں سے 5 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 723 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے گئے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بھامنی والا کے علاقے میں بجلی چور کو 30 لاکھ 99 ہزار 786 روپے جرمانہ کیا گیا۔ نسبت روڈ لاہور میں صارف پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد، گوالمنڈی میں بجلی چوری پر 7 لاکھ جبکہ پھولنگر میں7 لاکھ 40 ہزار 320 روپے جرمانہ کیا گیا۔ انتیس روز کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 744 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 13 ہزار 614 ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو چکا جبکہ 4 ہزار 580 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بجلی چوروں سے ایک ارب 29 کروڑ 49 لاکھ 98 ہزار 376 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے گئے۔