موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی چوری میں ملوث 3 رکنی گینگ پکڑا گیا

10-06-2023

(لاہور نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی پر 3 رکنی وہیکل سنیچراورچورگینگ کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سرغنہ عزت اللہ،ابراہیم اور سید آغا شامل ہیں۔ ڈی ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ملک اعجاز نے بتایا کہ ملزمان سے 76 لاکھ روپے مالیت کی51  مختلف ماڈل کی موٹر سائیکلیں،1 رکشہ،1 کاراور1 کیری ڈبہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور وہیکل چوری جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں، گلی محلوں، پارکوں اور پلازوں میں کھڑی موٹرسائیکلوں کو ماسٹرچابیوں کے ذریعے کھول کر چوری کرتے اور دور دراز علاقوں میں سستے داموں فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور پبلک ریلیشن شپ کوبروئے کارلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید  کارروائیاں جاری رہیں گی۔