کاہنہ: عسکری ادارے کا خودساختہ جعلی ملازم گرفتار
10-06-2023
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں عسکری سکیورٹی ادرے کے خودساختہ جعلی ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق حمیداللہ خان نامی شخص نے خود کو اہم عسکری ادارے کا انسپکٹر ظاہر کیا، حمیداللہ خان تتری خلیل کبیر کلا صابر آباد ضلع کرک کا رہائشی ہے۔ حمیداللہ خان سے شناختی کارڈ نمبر 1420297154967 سمیت محکمے کا جعلی کارڈ بھی برآمد کیا گیا ،حمید خان نے اپنا تعارف 181 ایجنسی کے ملازم کے طور پر کروایا۔ ایک عدد کارڈ سروس نمبر 1133 پیش کیا، کارڈ کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کروایا گیا تو متعقلہ محکمے نے جعلی قرار دیا ۔ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اس نام کا کوئی ملازم نہیں ہے یہ کارڈ بوگس ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔