سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث 15 سالہ لڑکا گرفتار

10-06-2023

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن سکیورٹی اہلکاروں نے سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے والے گروہ کا ممبر پکڑ لیا۔

15 سالہ لڑکا ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس سے سائیکلیں چوری اور چھیننے میں ملوث تھا، خرم نامی نوجوان کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے، ملزمان پوش علاقوں میں 100 سے زائد سائیکلیں چھین اور چوری کر چکے ہیں۔ ملزمان نے چند ہفتے قبل ماڈل ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر سکیورٹی گارڈ سے سائیکل چھین لی تھی۔ ماڈل ٹاؤن سکیورٹی نے خرم کو سی سی ٹی وی  کیمرے کی مدد سے پکڑا۔15 سالہ خرم کو متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز میں سائیکلیں چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ماڈل ٹاؤن سکیورٹی نے سائیکل چور کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔