سبزہ زار پولیس کی کارروائیاں: سٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

10-06-2023

(لاہور نیوز) سبزہ زار پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 گروہوں کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی، چوری،راہزنی اور جھپٹا کی وارداتیں کرنے والے یحییٰ اور داوا گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان میں یحییٰ مشتاق، ساجد، شعیب، کامران، داؤد داوا اور جواد شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری سے 18 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او شبیر اعوان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔ یحییٰ گینگ کے قبضہ سے پستول ، گولیاں، موٹرسائیکل، 9 موبائل فونز،2 لیپ ٹاپ اور50 ہزار سے زائد نقدی برآمد کی گئی ہے۔ داوا گینگ کے قبضہ سے موٹرسائیکل،5 موبائل فونز اور 15 ہزار روپے  سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج  کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔