سیکرٹری لاہور بار کیخلاف اندراج مقدمہ، وکلاء کی دوسرے روز بھی ہڑتال
10-06-2023
(لاہور نیوز) سیکرٹری لاہور بار پر اندراج مقدمہ کیخلاف وکلاء کی آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کی ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے،سیکرٹری جنرل ملک کفیل کھوکھر نے ہڑتال کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیشن کورٹس میں وکلاء کی ہڑتال کے بعد عدالتوں میں ویرانی کا سماں ہے،وکلاء کے چیمبرز خالی پڑے ہیں ۔ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں اگلی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آئے سائلین مایوس واپس لوٹ رہے ہیں۔ لاہور بار نے سیکرٹری لاہور بار کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمہ خارج ہونے تک وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔