رائے ونڈ پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو دھر لیا

10-06-2023

(لاہور نیوز) رائے ونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم زاہد شمس کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 1480 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او رائے ونڈ کا کہنا ہے کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔