ٹاؤن شپ پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار

10-06-2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نےشراب فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا، ٹاؤن شپ پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔

ٹاؤن شپ پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش عامر گل کو گرفتارکرکے 105 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ اے ایس پی سدرہ خان نے بتایا کہ ملزم نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو شراب بیچنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اے ایس پی صدر نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے شراب فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔