ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بیگم رعنا لیاقت علی سنٹر فار ٹریننگ کا افتتاح

10-06-2023

(لاہور نیوز) چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بیگم رعنا لیاقت علی سنٹر فار ٹریننگ کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، سینئر تجزیہ گار سلمان عابد، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، ڈاکٹر طیبہ سہیل اور  احمد فراز نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ رعنا لیاقت علی کو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے، یونیورسٹی میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ سنٹر کا ہونا بنیادی ضرورت ہے، اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے بعد کلاس روم میں بھیجنے سے کوالٹی بڑھتی ہے، ایک اچھا استاد بنانے میں نالج اور سکلز کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آدھی آبادی گھروں میں بند کرنے سے قوم ترقی نہیں کر سکتی،یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات اینٹرپرینورشپ پر آئیڈیاز تخلیق کریں، ایچ ای سی یونیورسٹیوں کیلئے انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن فریم ورک نافذ کرنے جا رہی ہے۔ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر فیلحہ کاظمی نے کہا کہ یونیورسٹی میں سنٹر قائم کرنے کا مقصد اساتذہ کی کیپسیٹی بلڈنگ کرنا ہے، سنٹر کے ذریعے سے یونیورسٹی میں تربیتی پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔