شوبز میں انٹری کیلئے والدہ کو راضی کرنے میں بہت وقت لگا: نتاشا علی

10-06-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا ہے شوبز میں انٹری دی تو والدہ بہت ناراض ہوئیں، ان کو راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔

حال ہی میں اداکارہ نتاشا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز  اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل پر بات کی۔ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ  میں  9ویں جماعت میں تھی جب میں نے اداکاری کرنا شروع کردی تھی،اسی وجہ سے والدہ دو سال تک مجھ سے ناراض رہیں، انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔ کم عمری میں شوبز میں انٹری کے حوالے سےنتاشا نے کہا کہ  بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمیٰ گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔ شادی کے حوالے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میر ی شادی لاک ڈاؤن  کے دوران  ہوئی تھی، اس لیے تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا تھا، صورتحال یہ تھی کہ میری شادی کا فوٹو شوٹ تقریب کے دس روز بعد ہوا تھا۔ یاد رہے اداکارہ نتاشا علی ماضی میں نامور ڈراموں’ڈولی کی آئے گی بارات‘، ’آزرکی آئے گی بارات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔