فرینڈز آف پولیس کے طلباوطالبات کا ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا مطالعاتی دورہ

10-06-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن عوام دوست پولیسنگ کے تحت فرینڈز آف پولیس کے طلباوطالبات نے ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن کا مطالعاتی دورہ کیا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزسعید الرحمان نے طلبہ کے100رکنی وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد میں طلبا، طالبات، سماجی شخصیات اور اساتذہ شامل تھے۔وفد نے آئی جی پنجاب سے پولیس ورکنگ  کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے طلباء کو ڈولفن، پی آر یوکی نتظیم سازی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ایس پی ڈولفن نے وفد کے تحقیقاتی مطالعہ کے حوالے سے سوالات کے بھی جوابات دیئے۔ ایس پی ڈولفن نے کمیونٹی پولیسنگ و پولیس پبلک پارٹنرشپ سے متعلق بھی وفد کو آگاہ کیا۔ وفد نے ڈولفن سکواڈ کے زیراستعمال سٹیٹ آف دی آرٹ گیجٹس پر بریفنگ لی۔ ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹرز نے وفد کو ڈولفن بائیک، پی آر یو گاڑیوں کا معائنہ کروایا۔ طالبات نے فرینڈلی پولیس یونٹ کے زیراستعمال بائیسکل فلیٹ پر سائیکلنگ کی۔ وفد نے ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ آرگنائزیشن،پٹرولنگ،میکینزم اور جرائم کی بیخ کنی پر اظہار اطمینان کیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا تھا کہ پولیس پبلک پارٹنرشپ کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔