کاہنہ: گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

10-06-2023

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں ایک شخص روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ نزد رنگ روڈ ایک شخص پیدل سڑک کراس کرتے ہوئے گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔