روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار

10-06-2023

(لاہور نیوز) ڈالر کی مسلسل گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 87 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 75 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 24 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی، 5 ستمبر کو امریکی کرنسی 307.10 روپے کی بلند ترین سطح پر تھی۔