پاک فوج کا لاہور کے ویگل گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں افراد کا معائنہ

10-06-2023

(لاہورنیوز) پاک فوج کی جانب سے لاہور کے ویگل گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

کیمپ میں نہ صرف ویگل گاؤں بلکہ اردگرد کے دیہات کے باسیوں کو بھی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی۔ گائناکالوجسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ماہرین امراض اطفال سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ کیا۔ پاک فوج کی جانب سے مفت معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور نایاب ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔ کیمپ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حفظانِ صحت، ملیریا، ڈینگی سمیت متعدد بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے۔ شہریوں نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو عوامی خدمت پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں، آشوب چشم کی وبا میں پاک فوج کے ریلیف کیمپ بہت مددگار ثابت ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ دور دراز کے علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد پاک فوج کا معمول ہے۔