آئی پی پی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ، فردوس عاشق کی قیادت کو مبارکباد

10-06-2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر قیادت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  13 اکتوبر کو جھنگ میں پہلے سیاسی پاور شو سے قبل پارٹی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونا خوش آئند ہے، رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے پر پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ  رجسٹریشن کے بعد آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم مزید زوردار اور متحرک ہوجائے گی۔