ورلڈ کپ میزبان ٹیم کو دھچکا، اہم بھارتی بلے باز ڈینگی کا شکار

10-06-2023

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم کو آغاز سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا، اہم بھارتی بلے باز ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی بلے باز شبمن گل بخار میں مبتلا ہیں اور ان کا  ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس  کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 8 اکتوبر اتوار کے روز چنئی میں مدمقابل ہوں گی۔ یاد رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے مات دی تھی۔